| خود کُشی کا علاج |
حُضُور غوثُ الاعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم کا یہ ارشادِ مبارَک نَقل کرتے ہیں، ابتِداء ً مجھ پر بَہُت سختیاں رکھی گئیں اور جب سختیاں انتِہا کوپَہُنچ گئیں تو میں عاجِز آکر زمین پر لیٹ گیا اور میری زَبان پر قراٰنِ پاک کی یہ دو آیاتِ مبارکہ جاری ہو گئیں۔
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا ۙ﴿۵﴾اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا ؕ﴿۶﴾
(پ ۳۰ الم نشرح ۵،۶)
ترجَمَۂ کنزالایمان: تو بے شک دشواری کے ساتھ آسانی ہے، بے شک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔
اَلْحَمْدُ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان آیاتِ مبارکہ کی بَرَکت سے وہ تمام سختیاں مجھ سے دُور ہو گئیں ۔
(اَلطّبَقَاتُ الکبریٰ ج۱ ص۱۷۸ دارالفکر بیروت)
مُصیبت زدہ اور مریض کو چاہئے کہ سرکارِ غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اُسی ادا کو یاد کرکے بے تابانہ زمین پر لیٹ جائے اور سورۂ الم نشرح کی مذکورہ آیت نمبر5 اور6 پڑھے ۔ االلہ عَزَّوَجَلَّ چاہے گا تو بطُفیلِ حُضُور غوثِ اعظم علیہ رحمۃ اللہِ الاکرم مشکل آسان ہوگی ۔
مِری مشکلوں کو تو آسان کردے مِرے غوث کا واسِطہ یا الٰہی