Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
76 - 80
لگواور گھر میں کوئی ہو تو سلام کر کے داخِل ہوا کرو، پھر مجھ پر سَلام عرض کرواور ایک بار قُلْ ھُوَ اللہ شریف پڑھو۔ اُس شَخص نے ایسا ہی کیا پھراللہ عَزَّوَجَلَّ نے اُس کو اتنا مالا مال کر دیا کہ اُس نے اپنے ہمسایوں کی بھی خدمت کی۔
     (الجامع لاحکام القران للقرطبی ج ۱۰ ص۱۸۳۔۱۸۴دارالفکر بیرو ت )
 (۳)گھریلو اِتِّفاق کا عمل
     میرے آقا ئے نعمت ،سرکارِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں:''سب گھر والوں میں اِتِّفاق کے لئے بعدنَمازِ جمعہ لاہوری نمک پر ایک ہزار ایک بار یَاوَدُوْدُ پڑھئے اوّل وآخر دس دس بار درود شریف اور اُس وقت سے اُس(پڑھے ہوئے) نمک کا برتن زمین پر نہ رکھئے ، (ادب سے الماری،میز وغیرہ اُونچی جگہ رکھئے)وہ نمک سات دن گھر کی ہانڈی(یعنی سالن وغیرہ ) میں ڈالئے، سب کھائیے، مولیٰ تعالیٰ سب میں اِتِّفاق پیدا کریگا۔ ہر جمعہ کو سات دن کے لئے پڑھ لیا کیجئے۔
( فتاوٰی رضویہ ج۲۶ ص ۶۱۲)
 (۴) دُشواری کے بعد آسانی
    حضرتِ علامہ امام شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ الرَّبانی '' طبقاتِ کبُریٰ'' میں
Flag Counter