لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم
60 بار روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیاکیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ رنج و غم دور ہونگے ۔دل کی گھبراہٹ کے لئے بھی یہ عمل مفید ہے ۔
(۲)روزی میں بَرَکت کا بِہترین نُسخہ
اگر بے رُوزگاری سے تنگ ہیں تو اِس نُسخے پر عمل کیجئے جیسا کہ حضرت سیِّدُنا سَہل بن سَعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حُضُور ِ انور، مد ینے کے تاجور ،شفیع روزِ مَحشرصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ با بَرَکت میں حاضِر ہو کر اپنی مُفلِسی و مُحتاجی کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جب تم گھر میں داخِل ہونے