| خود کُشی کا علاج |
درِ مصطَفٰے کی تلاش تھی میں پُہَنچ گیا ہوں خیال میں نہ تھکن کاچِہرے پہ ہے اثر نہ سفر کی پاؤں میں دُھول ہے
ہو سکے تو ہر روز اسی طرح تصوُّر کیجئے اُن کی رَحمت سے کیا بعید کہ سچ مُچ پردے اُٹھ جائیں اور عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ وسلَّم حقیقت میں گنبدِ خَضرا کے جلوے دیکھ لیں ۔ روزانہ کم از کم سات منٹ(مِ۔نَٹ) ایسا کریں گے تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ َآپ کا ذِہنی دباؤ یعنی ٹینشن بَہُت کم ہو جائیگا اگر یقین نہیں آتا تو تجرِ بہ (تَجْ۔ رِ۔بہ) کر لیجئے ۔
گنبدِ خَضرا خدا تجھ کو سلامت رکھے دیکھ لیتے ہیں تجھے پیاس بُجھالیتے ہیں
پیدل چلنے کے فوائد
ذِہنی دباؤ اور اَعصابی کھچاؤ کم کر نے کے لئے ذِہنی ورزِش کے علاوہ روزانہ پون گھنٹہ مسلسل پیدل چلنا چاہئے ۔ ابتِدائی 15 مِنَٹ چال درمیانہ ہو درمیانی15 مِنَٹ قدرے تیز تیز قدم اور آخِری 15 مِنَٹ اُسی طر ح پھر درمیانہ۔