آپ نے بارہا تصویر میں سبز سبز گنبد دیکھا ہو گا اور جس خوش قسمت نے حقیقت میں دیکھا ہے اس کے لئے تصوُّر کر نا مزید آسان ہو گا ۔شُروع میں ہلکا ہلکا عکس محسوس ہو گا پھر اس کو حقیقت سے قریب تر کر نے کی کوشش کیجئے۔ اگر جذبہ صادِق ہوا تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ بے ساختہ پکار اٹھیں گے،یہ رہا سبز سبزگنبد !پھر خیا ل کیجئے صُبح کا سُہانا وقت ہے ،ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا جھومتی ہوئی ،سبز سبز گنبد کو چومتی ہوئی،اس کے گرد گھومتی ہو ئی مجھے بَرَکتیں دے رہی ہے، مجھے چُھو رہی ہے ،اور اس کے سبب مجھے پُر کیف ٹھنڈک محسوس ہو رہی ہے،پھر یہ بھی تصوُّر کیجئے کہ سبز گنبد شریف پر ہلکی ہلکی بُوندا باندی نِچھاورہو رہی ہے اوروہاں سے بَرَکتیں لئے باریک باریک بُندَکیاں مجھ پر بھی پڑرہی ہیں۔ کچھ دیر کیلئے اس دِلفریب و د لگداز منظر میں کھوجایئے۔