Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
67 - 80
ورزِ ش مفید ہے ۔اس کے لئے فجر کاوقت بہترہوتا ہے کہ اس وَقت عُمُوماً دھواں اور شور وغُل نہیں ہو تا۔ یہ عمل کسی ہوا دار کم روشنی والے کمرے میں کیجئے۔ اسلامی بھائی برآمدہ میں اس طرح کھڑے ہوں کہ کسی کے گھر میں نظر نہ پڑے اوراسلامی بہنیں بھی اسقَدَر دور کھڑی ہوں کہ کو ئی غیر مرد اِن کو نہ دیکھ سکے نیز اِن کی بھی کسی غیر مرد پر نظر نہ پڑے۔ اِس کا طریقہ نہایت آسان ہے ،پہلے اپنی انگلی ناک کے الٹے نتھنے پر (یعنی سوراخ کے قریب ) رکھ کر معمولی سا دبائیں اور ناک کی سیدھی جانب سے سانس لیں اب سیدھی طرف سے دبائیں اور الٹی جانب سے سانس نکا ل دیں ۔ اس طرح کم از کم30 بار یہ عمل دُہرائیں ۔اگر اس سے زائد بھی کرلیں تو کو ئی حَرَج نہیں ۔ اس سے اِن شاءَ االلہ عَزَّوَجَلَّ آپ ٹینشن میں کمی اور کافی فَرحت محسوس کریں گے ۔
پریشانی کی طرف سے توجُّہ ہٹا دیجئے
    ایک اور طریقۂ علاج یہ بھی ہے کہ اپنی پریشانی کے متعلِّق سوچنا ترک کر د یجئے ۔ اگر سوچتے رہیں گے کہ میں بَہُت بیمار ہوں، میں پریشان ہوں، میں سراپا مسائل ہو ں تو اس سے پریشانی اور ذِہنی دباؤ میں مزید اضافہ ہو گااور آپ
Flag Counter