Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
65 - 80
ہے، اب تو کُفّار بھی اِس حقیقت کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔چُنانچِہ ایک کافِر ڈاکٹر نے اپنے مقالے میں یہ حیرت انگیز انکِشاف کیا کہ میں نے ڈِپریشن یعنی مایوسی کے چند مریضوں کے روزانہ پانچ بار منہ دُھلائے کچھ عرصے بعد ان کی بیماری کم ہو گئی ۔ پھر ایسے ہی مریضوں کے دوسرے گروپ سے روزانہ پانچ بار ہاتھ ، منہ دھلوائے تو مرض میں بَہُت اِفاقہ ہو گیا ۔ یِہی ڈاکٹر اپنے مقالے کے آخِر میں اعتِراف کرتا ہے ، مسلما نو ں میں مایوسی کا مرض کم پایا جاتا ہے کیوں کہ وہ دن میں کئی مرتبہ ہاتھ منہ اور پاؤں دھوتے (یعنی وُضو کرتے) ہیں۔''ایک اِنگریز ماہِرِ نفسیات سِگمنڈ فرائیڈ( SIGMEND FRIDE )نے روزوں کے فوائد کا اعتِراف کرتے ہوئے یہ بیان دیا ہے: ''روزے سے جسمانی کھچاؤ ، ذِہنی ڈِپریشن اور نفسیاتی اَمراض کا خاتِمہ ہوتا ہے۔''
عِمامہ باندھنا مایوسی کا عِلاج ہے
    سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ وسلَّم کی مبارَک سنّت عِمامہ شریف باندھنا بھی ذِہنی دباؤ سے نَجات پانے اوراپنے اندرحِلم و قُوّ تِ برداشت بڑھا نے کا
Flag Counter