| خود کُشی کا علاج |
وہ(زبان) گونگی ، اندھی ، بہری ہے اور وہ عقل'' بے عقلی ''ہے۔ سارے بنی عبدُ ا لدَّار جنگ اُحُد میں مارے گئے۔ ان میں صرف دو شخص ایمان لائے، مُصعَب بن عُمیر اورسُوَیْبِط بن حَرمَلہ ۔
(نورالعرفان ص ۲۸۵)خود کُشی کا اَہمّ سبب مایوسی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خود کُشی کا سب سے اہم سبب ذِہنی دباؤ یعنی ٹینشن اور مایوسی یعنیDEPRESSION ہے جس کی وجہ سے آدمی کا دماغ مَفلوج ہو جاتااور مَدَنی ذِہن نہ ہونے کی صورت میں وہ شیطان کے بہکاوے میں آکر سمجھ بیٹھتا ہے کہ ٹینشن اور مایوسی سے میری جان چھوٹ جائے گی اور مجھے سُکون حاصِل ہو گااور یوں خودکُشی کرکے اپنے لئے خوفناک بے سُکونی کا سامان کر گزرتا ہے ۔
سرکارِ نامدار یہی آرزو ہے کہ غم میں تمہارے کاش! رہوں بے قرار میں
وُضواور رَوزہ کے حیرت انگیز فوائِد
ذِہنی دباؤ یعنی ٹینشن اور مایوسی کا ایک رُوحانی علاج وُضو اور روزہ بھی