ترجَمۂ کنزالایمان:بے شک سب جانوروں میں بدتراللہ کے نزدیک وہ ہیں جو بہرے گونگے ہیں جن کو عقل نہیں۔
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں:یہ آیت بنی عبدُا لدَّار بن قُصَیّ کیمُتَعَلِّق اتری جو کہتے تھے کہ جو کچھ حضور لائے ۔ ہم اس سے(گونگے) بہرے اندھے ہیں۔ اِس سے معلوم ہوا کہ جو نبی سے فائدہ نہ اٹھائے وہ جانوروں سے بد تر ہے۔ دیکھو نوح علیہ السلام کو حکم تھا کہ کشتی میں جانوروں کوسُوار کر لو مگر کافر کو نہ بٹھانا ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ جس زَبان، آنکھ،کان عقل سے حضور کی معرِفت نصیب نہ ہو