Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
62 - 80
جان بوجھ کر ہی کیوں نہ کی ہو،اُسے غسل دیاجائیگا اور اُس پرنَمازِ (جنازہ ) بھی پڑھی جائیگی اسی پر فتویٰ ہے۔''
( درمختار ج۳ ص ۱۲۷ دارالمعرفۃ بیروت )
 نیزاُس شخص کیلئے دعائے مغفرت کرنا بھی بِا لکل جائز ہے ۔
کُفّار کی جہنَّم میں چھلانگ
    یاد رہے کہ اب بھی مسلمانوں کے مقابلہ میں کُفّار میں خودکُشی کا رُجحان (رُجْ ۔حان) کئی گُنا زائد ہے۔ حتّٰی کہ اس فِعل میں مدد کیلئے ان کے یہاں باقا عِد ہ تنظیمیں قائم ہیں ! میری ناقِص معلومات کے مطابِق ان کے یہاں ایسی میوزیکل غزلیں بھی ہیں جو احمق کافِروں کو خودکُشی پربَراَنگیختہ کر کے جہنَّم میں چَھلانگ لگو ا دیتی ہیں! یہ لوگ دُنیوی معاملات میں لاکھ ترقّی کر لیں مگر یقین مانیں سب کے سب کفّار بے وقوفوں کے سردار ہیں، خدا کی قسم! عقلمند وُہی ہیں جن کی عقل نے دامنِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تھام کر خُدائے اَحکَمُ الْحَا کِمِین جَلَّ جَلاَلُہٗکی بارگاہِ عالی میں سرِ نیاز جھکا دیا۔
Flag Counter