فیشن پرستوں ، فلمیں ڈِرامے دیکھنے والوں، گانے باجے سننے والوں، صِرف دُنیوی تعلیم کو سب کچھ سمجھنے والوں اور بے عملی کی زندگی گزارنے والوں کاحصّہ ہے ۔ خدا کی قسم ! مجھے خود کُشی کی جانب مائل ہونے والے ہر مسلمان سے ہمدردی ہے ، لوگ شاید ان سے نفرت کرتے ہوں مگر مجھے ان پر شفقت ہے جبھی تو '' خودکُشی کا علاج''کے عُنوان پر بیان کر رہا ہوں ، یقین مانیے اگر ہر مسلمان دعوت اسلامی والا بن جائے تو اللہ اور اس کے پیارے حبیب عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فضل و کرم سے مسلمانوں سے خودکُشی کی نُحُوست کا جڑ سے خاتِمہ ہو جائے۔