گھروں کا سکون برباد کردیا ہے،ہمارا نظامِ زندگی بگڑ کر رَہ گیا ہے ،گھریلوزندگی کی اسلامی واَخلاقی قدریں پامال ہوگئیں ، علمِ دین سے دُوری اور سنّت کے مطابِق اَخلاقی تربیَّت نہ ہونے کی نُحُوست کے باعث گھر کے اکثر افراد ایک دوسرے سے نفر ت کرنے لگے ہیں۔ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر کبھی بیوی خودکُشی کرلیتی ہے تو کبھی شوہر،کبھی بیٹی خودکُشی کرلیتی ہے تو کبھی بیٹا، یوں ہی کبھی ماں توکبھی باپ ۔ گھریلو مسا ئل کا ایک حل گھروں کے اندر مکتبۃ المدینہ کی طرف سے جاری کردہ مَدَنی مذاکَرہ یا سنّتوں بھرے بیان کا ایک کیسِٹ روزانہ سننا یاسنّتوں بھری V.C.D.دیکھنااور فیضا نِ سنّت کا گھر میں روزانہ درس جاری کرنااور اپنے گھر میں دعو تِ اسلامی کامَد َنی ماحول قائم کرنا بھی ہے۔ جس گھر کا ہر فرد نَمازی اور سنّتوں کا عادی ہو گا ایسے داڑھی ، زُلفوں اور عمامہ شریف سجانے والے عاشِقانِ رسول کے پردہ نشین گھر انوں سے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کوکبھی بھی خودکُشی کی منحوس خبرسُننے کو نہیں ملیگی۔ یہ آفت بے نَمازیوں ،