Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
59 - 80
کی حسرت میں دل نہ جلائے۔ سرکارِ مدینۂ منوَّرہ، سردارِ مکَّۂ مکرَّمہ صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ ذیشان ہے: ''اگر تم اللہ تعالیٰ پر ایسا توکُّل کرو جیسا کہ اُس پرتَوکُّل کرنے کا حق ہے تو تمہیں اِسطرح رِزْق عطاکیاجائے گا جس طرح پرندوں کو رِزق عطا کیاجا تا ہے کہ وہ صُبح کو بھوکے جاتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر پلٹتے ہیں۔''
(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج ۴ ص ۱۵۴حدیث ۲۳۵۱ دارالفکر بیروت)
مجھ کو دنیاکی دولت کی کثرت نہ دے		چاہے ثروت نہ دے کوئی شُہرت نہ دے 

فانی دنیا کی مجھ کو حکومت نہ دے 		تجھ سے عطّاؔر تیرا طلبگار ہے
خودکُشی کا ایک سبب گھریلو شکر رَنجیاں
     خود کُشی کا ایک بَہُت بڑا سبب گھریلو شکر رنجیاں بھی ہیں ۔ چُنانچِہ'' روزنامہ نوائے وقت''( 5 اگست2004؁) کی خبر ہے :''ایک نوجوان نے روہڑی تھانے کی حُدُ ود میں گھریلو مسائل سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ۔''آہ! شیطان مردودنے سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں سے دور کرکے ہمار ے
Flag Counter