Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
58 - 80
سب کی روزی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِ مّۂ کرم پر ہے
    رُوزگا ر کے مُعامَلے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ پر عملی طور پر بھی حقیقی معنوں میں توکُّل یعنی بھروسہ قائم کیجئے۔ بے شک وُہی چِیُونٹی کو کَن اور ہاتھی کو مَن عطا فرمانے والا ہے ،یقینا یقینایقیناہر جاندار کی روزی اُسی کے ذِمّۂ کرم پر ہے۔ چُنانچِہ بارھویں پارے کی ابتِداء میں ارشاد ِ باری عَزَّوَجَلَّ ہے:
وَمَا مِنۡ دَآبَّۃٍ  فِی الۡاَرْضِ اِلَّا عَلَی اللہِ  رِزْقُہَا
ترجَمۂ کنزُالایمان: اور زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں جس کارِزق اللہ (عَزَّوَجَلَّ) کے ذِمّۂ کرم پر نہ ہو۔(پ۱۲ھود ۶)
پرندوں کی روزی کی مِثال
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غور طلب بات یہ ہے کہ االلہ عَزَّوَجَلَّ نے ہر ایک کی روزی تو اپنے ذِمّۂ کرم پر لی ہے مگر ہر ایک کی مغفِرت کا ذمّہ نہیں لیا ۔ وہ مسلمان کس قَدَر نادان ہے جو رِزق کی کثرت کے لئے تو مارا مارا پھرے مگر مغفِرت
Flag Counter