Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
55 - 80
   ایک روایت میں ہے ،فرمایا:اللہ تعالیٰ بال بچّوں والے غریب سُوال سے بچنے والے مسلمان سے بَہُت مَحبَّت فرماتا ہے۔
        (سُنَن ابنِ ماجہ ج ۴ ص ۴۳۲ حدیث ۴۱۲۱ دارالمعرفۃ بیروت )
مَحبَّت میں اپنی گُما یا الہٰی 

نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالہٰی
خود کُشی کا ایک سبب عشقِ مَجازی
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئے دن اخبار ات میں یہ خبریں شائع ہوتی ہیں کہ فُلاں یافُلانہ نے اپنی پسند کی شادی میں گھر والوں کی رُکاوٹ کے سبب مایوس ہو کر خودکُشی کر لی۔ نُمُو نَتاً ''روزنامہ نوائے وقت ''(کراچی 4 اگست 2004؁)کی دو خبریں مُلاحَظہ فرمائیے (۱)'' پسند کی شادی نہ ہونے پر ایک نوجوان نے زَہر پی لیا''(۲)'' مَحَبَّت میں ناکامی پردادُو (سندھ) کے نوجوان نے خودکُشی کر لی ۔''اِس طرح کی اَموات بھی بڑی حسرت ناک ہوتی ہے۔
Flag Counter