Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
54 - 80
بہتری کیلئے خوش دِلی کے ساتھ ان تکالیف و مصائب پر صَبْرکرنا چاہئے اوراگر کرنی ہی ہے تو خودکُشی نہيں '' نفس کُشی'' کرنی چا ہئے ۔ آ ہ ! شیطان مَردود نے ہماری نفسانی خواہِشات کو اُبھار کر ہمیں کیسی کیسی برائیوں میں مبتَلا کر رکھا ہے ! کاش!ہم '' نَفس کُشی'' یعنی نَفس کو مارنے میں ایسے مصروف ہوجائیں کہ بزر گو ں کے ا س قولِ پاک،
''مُوتُوا قَبْلَ اَنْ تَمُوتُوا''
یعنی مر جاؤ مرنے سے پہلے ''
(کشف الخِفاء ج ۲ ص ۲۶۰دارالکتب العلمیہ بیروت )
کا مِصداق بن جائیں اور دولت کی فِراوانیوں اورغُربت کی پریشانیوں سے بے نیاز ہو جائیں ۔ یقین مانئے مالدار کے مقابلے میں غریب و نادار فائدے میں ہے چُنانچِہ
آہ ! بے چارے مالدار!!
     امامُ الانصار ِوَ المہاجِرین ،مُحِبُّ الفُقَراءِ وَالْمَساکِین جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دِلنشین ہے:''بروزِقِیامت فُقَرا ء ما لد ار و ں سے500 سال پہلے جنّت میں داخِل ہوں گے۔
         (سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج ۴ص۱۵۷حدیث۲۳۵۸دارالفکر بیروت)
Flag Counter