Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
53 - 80
ڈرایا۔ اَلْحَمْدُ اللہ عَزَّوَجَلَّ با ہَمی رِضامندی سے گھر سے. T.V نکا ل دیا گیا۔دوسرے دن صُبح کپڑوں پراِستری کرتے ہوئے اچانک انہیں کرنٹ لگا اور بقول گھر والوں کے زَبان پر لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جاری ہوا اور فوراً دم نکل گیا۔االلہ عَزَّوَجَلَّ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ مرحوم خوش نصیب تھا کہ مرتے وقت کلمہ نصیب ہو گیا۔ نبیِّ رحمت ، شفیعِ امّت،مالِکِ جنّت،محبوبِ ربُّ العزّت عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس کا آخِری کلام لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ (یعنی کَلِمَۂ طَیِّبہ ) ہو وہ داخِل جنّت ہو گا۔
(سننُ ابی داو،د ج۳ ص۲۵۵حدیث ۳۱۱۶ داراحیاء التراث العربی بیروت)
کوئی آیا پاکے چلا گیا کوئی عُمر بھر بھی نہ پا سکا

مِرے مولیٰ تجھ سے گِلہ نہیں یہ تو اپنا اپنا نصیب ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تَنگدستی واِفلاس وغيرہ سے بد دل ہوکر خود کُشی کی راہ اختیار کرنا خدا کی قسم! سَخت غَلَطی ہے۔اللہ تعالیٰ کی رِضا جُوئی اور آخِرت کی
Flag Counter