عاشِقانِ رسول کاایک مَدَنی قافِلہ جہلم (پنجاب ) کے ایک گاؤں میں12دن کیلئے سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر پہنچا۔جس مسجِد میں قِیام تھا،اُس کے سامنے والے گھر میں رَہنے والے ایک نوجوان پرایک عاشقِ رسول نے اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے مَدَنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی وہ نوجوان صِرف 2دن ساتھ رَہنے کیلئے تیاّر ہوئے اورمَدَنی قافلے والوں کے ساتھ سنّتیں سیکھنے سکھانے میں مصروف ہوگئے ۔ صِرف دو دن مَدَنی قافِلے میں گزارنے کی بَرَکت سے اپنے گھر میں سب کونَماز و ں کی تلقین کی ۔ چُونکہ وہ گھر کے بااثر فرد تھے ، اَلْحَمْدُ اللہ عَزَّوَجَلَّ تقریباً سبھی نے نَما ز پڑھنا شروع کردی۔ برابر میں ماموں کے گھرجا کر بھی نیکی کی دعوت پیش کی۔ گھر والوں کو. T.Vکی تباہ کاریاں بتا کر اللہُ توّاب عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے