Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
50 - 80
بے جا سوچتے رہنے کے عظیم نقصانات
    بعض حُکَماء کا قول ہے ،''تین چیزوں میں غور نہ کر(۱) اپنی مفلِسی و تنگدستی (اور مصیبت)پر ،اس لئے کہ اس میں غور کرتے رہنے سے تیرے غم (اورٹینشن ) میں اِضافہ اور حرص میں زیادَتی ہوگی(۲)تيرے اوپرظلم کرنے والے کے ظلم پر غور نہ کرکہ اِس سے تیرے دل میں کینہ بڑھے گااور غصّہ باقی رہے گا (۳)دنیا میں زِیادہ دیر زندہ رہنے کے بارے میں نہ سوچ کہ اس طرح تو مال جَمع کرنے میں اپنی عُمر ضائِع کردے گااور عمل کے مُعامَلے میں ٹا لَم ٹَول( ٹالَمْ۔ ٹو ل ) سے کام لے گا''۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ دُنیوی تَفکُّرات ( تَ ۔فَکْ ۔ کُرات) میں جان کھپانے کے بجائے آخِرت کے مُعاملات میں اس طرح مُنہَمِک ہوجا ئیں جیسا کہ ہمارے اَسلاف رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی کا مَدَنی انداز تھا۔چناچہ
کیا حال ہے؟
    حضرتِ سیِّدُنا مالِک بن دینارعلیہ رحمۃاللہ الغفّارسے کسی نے پوچھا: کیا حال ہے ؟ فرمایا:اُس شخص کا کیا حال ہوگاجو ایک گھر (یعنی دنیا)سے دوسرے گھر
Flag Counter