Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
49 - 80
مستقِل جِسمانی عیب پیدا ہوگیا مثلاً لنگڑا ،کانا یا اچانک اندھا ہوگیا یا کسی نے جھاڑ دیا ،دل آزاری کرد ی توصَبْر کرکے اَجْرحاصل کروں گا۔ اگر واقِعی مصیبت آبھی جائے تو پھراپنے عزمِ صَبْر پر قائم رہا جائے ۔ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المبین فرمایا کرتے:''جس کوصَبْر نہ آئے وہ تَکَلُّفاً صَبْر اختیار کرے ، نیز پیارے پیارے آقا ،مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:'' جو تَکَلُّفاً  صَبْر کریگا ،اللہ تعالیٰ اُس کو صَبْر عطا فرمادے گااور کسی کو صبر سے بڑھ کر خیر اور وسعت والی چیز عطا نہیں کی گئی۔''
(صَحِیحُ البُخارِیّ ج۱ ص۴۹۶ حدیث ۱۴۶۹دار الکتب العلمیۃ بیروت )
 چُنانچِہ صَبْر کے حُصُول کیلئے اُس کے فضائل اور بے صَبری کے دُنْیَوِی واُخرَوی (اُخْ ۔رَ ۔وِیْ )نقصانات کے بارے میں غورکیا جائے، اپنے آپ کوعِبادات میں مشغول رکھا جائے،اِس طرح کرنے سے بھی مصیبت کی طرف سے اِن شاءَ االلہ عَزَّوَجَلَّ توجُّہ ہٹ جائے گی اورصَبْر کرنا آسان ہو گا ۔
Flag Counter