Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
48 - 80
پڑھ کر اس نے توبہ کر لی تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کابھی بیڑا پار ہو جائے گا ۔ مجھے ہِند کے ایک اسلامی بھائی نے فون پر بتایا کہ خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عُرس شریف  ( ۱۴۲۶؁ ھ )میں اَجمیر شریف کی طرف جاتے اور آتے ٹرین میں ہندی میں ترجَمہ کیا ہوا رسالہ'' 28 کلماتِ کفر'' خوب تقسیم کیا۔ اس کو پڑھ کر سینکڑوں افراد نے توبہ کرنے کی سعادت حاصِل کی۔
گنبدِ خَضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں میں مِرا 

خاتِمہ باِ لخیر ہو بہرِ نبی پروردگار
غم سہنے کا ذِہن بنا لیجئے
    مُصیبت پر صَبْر کیلئے خود کوتیّار کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بڑی بڑی مصیبتوں کاپہلے ہی سے تصوُّر کرکے صَبْر کاعَزم کرلیا جائے۔مَثَلاً یہ تصوُّر کرلیا جائے کہ اگر گھر میں میرے جیتے جی کسی کی فوتگی ہو گئی تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ میں صَبْرکر و ں گا،اگر نوکری چلی گئی یا انٹر ویو میں فیل ہو گیایامیرے اندر کوئی
Flag Counter