آیا!ایسا کہنا کفر ہے (۱۵)جوان موت پر کہا،''یااللہ!عَزَّوَجَلّ اِس کی بھری جوانی پر ہی رَحم کیا ہوتا!اگر لینا ہی تھا تو فُلاں بڈّھے یا بُڑھیاکو لے لیتا۔''یہ کہنا کفر ہے(۱۶)یااللہ!عَزَّوَجَلّ آخِراس کی ایسی کیا ضَرورت پڑگئی کہ ابھی سے واپَس بُلالیا۔ ایسا کہنا کفر ہے ۔''
مزید تفصیلات کیلئے مکتبۃُ المدینہ سے صرف ایک روپیہ ھدِیِّہ پر رسالہ ، ''28 کلماتِ کفر مع تَجدیدِ ایمان ونِکاح کا طریقہ''حاصل فرما کر ضَرور مُطالَعہ فرما یئے ۔بلکہ زیادہ تعداد میں خرید کرتقسیم فرما دیجئے۔ قابلِ اعتماد اَخبار فروش کو دے دیجئے وہ اخبار کے ساتھ ان شاء االلہ عَزَّوَجَلَّ گھرگھر پہنچا دیگا ۔ اُس کو سمجھا دیجئے گا کہ اَخبار پھینکنے کے بجائے ہاتھوں میں دے یا رکھ دیا کرے کہ عُموماً ہر اَخبار میں اللہ اور اُس کے پیارے رسول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا مُبارک نام اور مذہبی مضامین شامِل ہوتے ہیں ۔ شادی کارڈ وغیرہ میں بھی ایک ایک رسالہ ڈالا جاسکتا ہے۔ اگر کسی نے کفریّات بکے ہوں گے اور آپ کا دیا ہوا رِسالہ