(۱۰) ''کافِروں اور مالداروں کو رَاحتیں اور ناداروں پر آفتیں !بس جی اللہ تعالیٰ کے گھر کا تو سارا نِظام ہی اُلٹا ہے ۔ '' ایسا کہنا کفر ہے (۱۱)کسی کی موت ہو گئی اس پر دوسرے شخص نے کہا ، '' اللہ تعالیٰ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔''یہ بھی کفرِیّہ کلمہ ہے (۱۲)کسی کابیٹا فوت ہو گیا، اُس نے کہا:اللہ تعالیٰ کو اِس کی ضَرورت پڑی ہوگی یہ قول کُفر ہے کیونکہ کہنے والے نے اللہ تعالیٰ کومُحتاج قرار دیا
(الفتاوی البَزازیۃ علی ھامش الفتاوی الھندیۃ ج ۶ ص ۳۴۹کوئٹہ)
(۱۳) کسی کی موت پر عام طور پر لوگ بک دیتے ہیں ، االلہ عَزَّوَجَلَّ کو نہ جانے اِس کی کیا ضَرورت پڑگئی جو جلدی بلالیا یاکہتے ہیں،االلہ عَزَّوَجَلَّ کو بھی نیک لوگوں کی ضَرورت پڑتی ہے اِس لئے جلد اُٹھا لیتا ہے۔(یہ سن کر بات سمجھنے کے باوُجود بھی عُمُوماً لوگ ہاں میں ہاں ملاتے یا تائید میں سرہلاتے ہیں کہنے والے کے ساتھ ساتھ ان سب پر بھی حُکمِ کفر ہے)(۱۴)کسی کی موت پر کہا:یااللہ!عَزَّوَجَلّ اس کے چھوٹے چھوٹے بچوں پر بھی تجھے تَرس نہ