(۶)تنگدستی کی وجہ سے کُفّار کے یہاں نوکری کی خاطریا بلا عُذر ِ شرعی سیاسی پناہ لینے کیلئے ویزا فارم پر یا کسی طرح کی رقم وغيرہ کی بچت کیلئے درخواست پراگر خود کو جھوٹ موٹ کرسچین ،یہودی، قادیا نی ، یا کسی بھی کافِر ومُرتَد گُروہ کافَردلکھنایا لکھوانا کفر ہے (۷) کسی سے مالی مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہنا یا لکھناکہ'' اگر آپ نے کام نہ کیا تو میں قادیانی یا کرسچین بن جاؤں گا ۔'' ایسا کہنے یالکھنے والا فوراً کافِرہوگیا۔یہاں تک کہ کوئی کہے کہ میں 100سال کے بعد کافِر ہوجاؤں گا وہ ابھی سے کافِر ہوگیا (۸)جو کہے:جب اللہ تعالیٰ نے مجھے دنیا میں کچھ نہیں دیا تو آخِر پیدا ہی کیوں کیا!یہ قول کفر ہے