Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
44 - 80
اگر حج کرلیا تھا تو وہ بھی گیا ،اب بعدِ تَجدیدِ ایمان یعنی نئے سِرے سے مسلمان ہونے کے بعد صاحِبِ استِطا عت ہونے پر نئے سِرے سے حج فرض ہوگا۔لگے ہاتھوں پریشانیوں کے مواقِع پر عُموماًبکے جانے والے کفرِیّات کی مِثالیں بھی سنتے چلئے ۔
''کفر بہت ہی بڑی آفت ہے''کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے کلماتِ کفرکی 16مثالیں
(۱)جو کہے:'' ہمیشہ سب کچھ اللہ پر چھوڑ کر بھی دیکھ لیا کچھ نہیں ہوتا '' یہ کُفر ہے ۔ (۲)جس شخص نے مصیبتیں پہنچنے پر کہا: اے اللہ تُو نے مال لے لیا ،فُلاں چیز لے لی، اب کیا کریگا ؟ یا اب کیا چاہتا ہے؟ یا اب کیا باقی رہ گیا ؟ یہ قول کفر ہے
(ماخوذازبہارِشریعت حصّہ ۹ ص ۱۷۲مدینۃ المرشد بریلی شریف)
(۳)جو کہے :'' اگر اللہ تعالیٰ نے میری بیماری کے باوُجود مجھے عذاب دیا تو اُس نے مجھ پر ظلم کیا۔ '' یہ کہنا کفر ہے
(البحر الرّائق ج ۵ ص ۲۰۹کوئٹہ)
(۴)جو کہے:'' اللہ نے مجبوروں کو اور پریشان کیا ہے ۔ '' یہ کُفرہے(۵)جو کہے:''اے اللہ ! عَزَّوَجَلَّ مجھے رزق دے
Flag Counter