تنگدستی ،بیماری،پريشانی اور فوتگی کے مواقِع پر صدمے یا اِشتِعال (غصّے) کے سبب بعض لوگ نَعُوذُ بِااللہ عَزَّوَجَلّ کلماتِ کفر بک دیتے ہیں ۔یاد رکھئے! االلہ عَزَّوَجَلَّ پر اعتِراض کرنا اُس کو ظالِم یا ضَرورت مند یا محتاج یا عاجِز سمجھنا یا کہنا یہ سب کُفْرِیّات ہیں اوریہ بھی یا درہے ،کہ بِلااِکراہِ شَرعی ہوش و حواس کے عالَم میں صَریح کُفر بکنے والا اور ہاں میں ہاں ملانے والا بلکہ تائید میں سر ہِلانے والا بھی کافِر ہوجاتاہے ۔شادی شُدہ تھا تواُس کانِکاح ٹوٹ جاتا ، کسی کا مُرید تھا تو بَیعَت خَتم ہوجاتی اور زِندَگی بھر کے نیک اَعمال برباد ہوجاتے ہیں ،