Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
42 - 80
کے تحت فرماتے ہیں:اس اگر مگر سے انسان کا بھروسہ رب تعالیٰ پر نہیں رہتا اپنے پر یا اسباب پر ہو جاتا ہے۔ خیال رہے کہ یہاں دنیا کے اگر مگر کا ذکر ہے دینی کاموں میں اگر مگر افسوس و نَدامت اچّھی چیز ہے اگر میں اتنی زندگی اللہ (عَزَّوَجَلَّ ) کی اطاعت میں گزار تا تو مُتَّقِی ہو جاتا مگر میں نے گناہوں میں گزاری ہائے افسوس !یہ(یعنی اس طرح کا) اگر مگر عبادت ہے(نیز کہنا) اگر میں حُضُورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے زمانۂ پاک میں ہوتا تو حضورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے قدموں پر دل و جان قربان کر دیتا مگر میں اتنے عرصہ بعد پیدا ہوا ہائے افسوس! یہ (دیوانگی بھری بات بھی)عباد ت ہے اعلیٰ حضرت قُدِّسَ سِرُّہ، نے فرمایا۔ ؎
جو ہم بھی واں ہوتے خاکِ گلش لپٹ کے قدموں سے لیتے اُترن

مگر کریں کیا نصیب میں تویہ نامُرادی کے دن لکھے تھے
            (مراٰۃ ج۷ ص ۱۱۳)
ایسا کیوں ہوا؟
    حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے ،میں اپنی
Flag Counter