جاتی ہے! پھر آہِستہ آہِستہ عادی ہو جاتا ہے ۔ اِس کو اِس مثال سے سمجھنے کی کوشِش کیجئے مَثَلاً کوئی مزے سے T.V.پر بیہودہ ڈرامہ دیکھ رہا ہو کہ یکایک اُس کی آنکھوں کے دونوں چَراغ گُل ہوجائیں ، یقینا وہ رو رو کر آسمان سر پر اُٹھا لیگا جبکہ جو پہلے سے نابینا ہو تا ہے وہ ہنسی مذاق سب کچھ کر رہا ہوتا ہے۔کیوں؟ اِس لئے کہ اِس کیلئے نابینا ہونا پُرانی بات ہوچکی ہے! اِس سے زِیادہ واضِح مثال جس سے سب کو واسِطہ پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ گھر میں میّت(مَیْ۔یِتْ) ہو جائے تو رونا دھونا مچ جاتا ہے اور پھر دھیرے دھیر ے سب غم غَلَط ہو جاتے اور خوشیوں ، دھماچوکڑیوں نیز شادیو ں کا سلسلہ از سرِ نو شروع ہوجاتا ہے ۔