| خود کُشی کا علاج |
مسلمان کیلئے بَہُت بڑی آفت گُناہوں کی نُحوست ہے اورخدا کی قسم! سب سے بڑی مصیبت کُفر ہے۔ ہر وہ مسلمان جو کتنا ہی بڑا مریض و غمزدہ ہو اسے چاہئے کہ شکر ادا کرے کہ االلہ عَزَّوَجَلَّ نے اِسے ایمان کی نعمت سے نوازا اور کُفر کی مصیبت سے محفوظ رکھاہے۔
اصل برباد کُن اَمراض گناہوں کے ہیں کیوں تو یہ بات فراموش کیا جاتا ہے
صَبْر آسان بنانے کا طریقہ
مصیبت پر صَبْر کو آسان بنانے کا ایک عمل یہ بھی ہے کہ اس طرح اپنا ذِہن بنایاجائے کہ یہ مصیبت قلیلُ الْمدّت ،عارِضی اور ہلکی ہوکر جلد ختم ہوجا نے والی ہے مگر صَبْر کی صورت میں ملنے والا اجر وثواب کبھی خَتم نہ ہو گا۔لہٰذا صَبْر ہی میں بھلائی ہے۔ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ''مصیبت جب نازِ ل ہوتی ہے تو بڑی ہوتی ہے پھر آہِستہ آہِستہ چھوٹی ہوتی جاتی ہے ''اس کا واقِعی بَہُت سوں کو تجرِبہ ہوگامَثَلاً جب کوئی ٹَینشن آتی ہے تو انسان دم بخودرَہ جاتا اور نیند اُڑ