اور مریض وغیرہ اپنے سے بڑے مریض کی طرف نظر رکھتے ہوئے شکر ادا کریں کہ مجھے فُلاں کے مقابلہ میں تکلیف کم ہے۔مَثَلاً جوڑوں کے دَرد والا پیٹ کے درد والے کو دیکھے کہ یہ مجھ سے زِیادہ اَذِیَّت میں ہے،T.B. والا کینسر والے کی طرف دیکھے کہ وہ بے چارہ زِیادہ تکلیف میں ہے۔جس کا ایک ہاتھ کٹ گیا وہ اُس کی طرف دیکھے جس کے دونوں ہاتھ کٹ چکے ہیں، جس کی ایک آنکھ ضائِع ہو گئی ہووہ نابینا کی طرف نظر کرے۔ کم تنخواہ والا بے رُوزگار کی طرف ، فلیٹ میں رَہنے والا کوٹھی اور بنگلہ والے کو دیکھنے کے بجائے جُھگّی نشین بلکہ فٹ پاتھ پر پڑے رَہنے والے خانماں برباد کو دیکھے ۔ شاید کوئی سوچے کہ نابینا اور کینسر والا کس کی طرف دیکھیں ؟ وہ بھی اپنے سے زِیادہ تکلیف والوں کی طرف دیکھیں مَثَلاً نابینا اُس پر غور کرے جو نابینا ہونے کے ساتھ ہاتھ پاؤں سے بھی معذور ہو، اِسی طرح کینسر والا غور کرے کہ فُلاں کو کینسر کے ساتھ ساتھ دل کا مرض یافالِج بھی ہے ۔بَہَر حال دنیا میں ہر آفت سے بڑی آفت مل جائیگی ۔ ایک