مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان مراٰۃُ المناجیح جلد 7 صَفْحَہ 76 پر '' جو اپنے دین میں اپنے سے بَرتَر یعنی اوپر والے کو دیکھے تو اُس کی پیروی کرے''کے تحت فرماتے ہیں:یعنی اگر تم اچّھے کام کرتے ہو تو ان پر فخر نہ کرو بلکہ ان حضرات کو دیکھو جو تم سے زیادہ نیکیاں کرتے ہیں خواہ وہ زندہ ہوں یا وفا ت یافتہ۔ لہٰذا ہر مسلمان حضراتِ صَحابہ و اہلِ بیت(علیھم الرضوان) کے اعمال میں غور کرے کہ اُنہوں نے کیسی نیکیاں کیں تا کہ اِس میں غُرور نہ پیدا ہو اور زیادہ نیکیوں کی کوشِش کرے اس سبب کی وجہ سے رب تعالیٰ اُسے صابِر لکھے گا کہ جب یہ شخص ان بُزُرگوں کے سے کام نہ کر سکے گا تو افسوس کریگا یہ اس کا صبر ہو گا۔ ہم حضراتِ صحابہ (علیھم الرضوان)کو دیکھ کر افسوس کریں کہ اس وقت ہم نہ