Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
34 - 80
اپنے سے بڑے مصیبت زدہ کو دیکھو
    صَبْر کا ذِہن بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنے سے بڑھ کر مصیبت زدہ کے بارے میں غور کیا جائے اس طرح اپنی مصیبت ہلکی محسوس ہوگی اورصَبْر کرنا آسان ہوگا۔ حضرتِ سیِّدُ ناشَعَبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے: ''اگر اپنے اوپر آئی ہوئی آفت کا لوگ اُس سے بڑی آفت کے ساتھ مُوازَنہ کرتے توضَرور بعض آفتوں کو عافیَّت جانتے ۔ـ
(تَنبِیہُ المُغتَرِّین ص ۱۷۷ دار المعرفۃ بیروت)
نیکوں کی رِیس کرو
    امامُ الصّابِرین ،سیّدُ الشّاکِرین،سلطانُ الْمُتَوَکِّلِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عنبرین ہے : ''دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ ہوں گی اللہ تعالیٰ اُسے اپنے نزدیک شاکِر و صابِر لکھ دے گا۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ دین کے مُعامَلے( یعنی علم وعمل ) میں اپنے سے بَرتَر کی طرف نظر کرے پس اُس کی پَیروی کرے اور دوسری یہ کہ دنیا کے مُعامَلے میں اپنے سے کمتر کی طرف دیکھے پس
Flag Counter