چھوٹی ہو وہ بڑی ہی محسوس ہوتی ہے ۔ مَثَلاً نَزلہ بَہُت چھوٹی بیماری ہے مگر جس کو ہو جائے وہ یِہی سمجھتا ہے کہ مجھ پرمُصیبت کا پہاڑ ٹو ٹ پڑا ہے ۔ اور جس کو کینسر ہو جائے وہ تو بے چارہ باِلکل ہی دل چھوڑ دیتا ہے حالانکہ ہر ایک کو ہمّت رکھنی چاہئے ۔ نَزلہ والا ہو یا کینسر والا سب کو ایک دن مرنا، اندھیری قَبْر میں اُترنا اور قیامت کے مَراحِل سے گزرناہے۔ دنیا میں تکلیف جتنی شدید اُتنا ثواب بھی مزید ہو گا۔ اللہ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''بڑا ثواب بڑی بلاؤں( یعنی بڑی مصیبتوں) کے ساتھ ملتاہے ۔ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کوپسندفرماتاہے تواسے( آزمائش میں) مبتَلا فرما دیتا ہے ،پھر جو(آزمائش پر) راضی رہا اس کے لئے رِضا ہے اور جو ناراض ہو ا اُس کے لئے نا راضی ۔''