Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
32 - 80
صَبْر کرنے کا طریقہ
    غم غَلَط کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اَنبیاءِ کِرام علیھم الصلٰوۃ و السَّلام اورخُصوصاً سیِّدُالانبیا مدینے والے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر آنےوالے مصائب و آلام یادکئے جائیں ۔چُنانچِہ مَیدانِ طائف میں زخمی ہونے والے مظلوم آقااور میٹھے میٹھے معصوم مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ ڈھارس نشان ہے :''جسے کوئی مصیبت پہنچے اُسے چاہئے کہ اپنی مصیبت کے مقابلے میں میری مصیبت یاد کرے کہ بے شک وہ (میری مصیبت)اعظمُ المصائب(یعنی سب مصیبتو ں سے بڑھ کر )ہے ۔
     (الجامع الکیبر ، لِلسُّیُوْطِی ج۷ص۱۲۵ حدیث ۲۱۳۴۶دارالفکر بیرو ت)
دکھ درد کے ماروں کو غم یاد نہیں رہتے

جب سامنے آنکھوں کے سرکار نظر آئے
تکلیف زِیادہ تو ثواب بھی زِیادہ
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مصیبت پھر مصیبت ہے چاہے کتنی ہی
Flag Counter