ایک بارایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سر پر کسی نے طَشت بھر کر خاک ڈال دی۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے کپڑوں سے اُس خاک کو جھاڑدیا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ لوگوں نے عرض کی:آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شُکرکس بات کا ادا کر رہے ہیں؟ فرمایا: جو آگ میں ڈالے جانے کا مُستحق ہو (یعنی جس کے سر پر آگ ڈالنی چاہئے ) اگر اُس کے سر پر فَقَط خاک ڈالدینے پر اِکتِفا کی جائے تو کیا یہ شکر کا مقام نہیں؟
(کیمیائے سعادت ج۲ ص ۸۰۵ انتشارات گنجیہ تہران)
جب بھی مصیبت آئے نَظَر آخِرت پہ ہو
سرکار! مَدَنی ذِہن دو مَدَنی خیال دو