Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
30 - 80
دَرَجات (یعنی بلندیئ دَرَجات) کیلئے ہوتی ہے۔''
صبر کر جسم جوبیمار ہے تشویش نہ کر 

یہ مَرَض تیرے گناہوں کو مِٹا جاتا ہے
میں نے تو کسی کو نقصان نہیں پہنچایا !
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب بھی مصیبت آئے ہمیں گھبر ا کر ربُّ العٰلمین جَلَّ جَلَا لُہٗ کی بارگاہِ بے کس پناہ میں رُجوع کر کے خوب توبہ و اِستِغفار کرنا چاہئے۔ مَعاذااللہ عَزَّوَجَلَّ زَبان تو زَبان دل میں بھی ایسی بات نہیں لانی چاہئے کہ میں نے تو کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، میں تو سب کے ساتھ اچّھائی کرتا ہوں آخِر'' کیا خطا مجھ سے ایسی ہوئی ہے جس کی مجھ کو سزا مل رہی ہے!''ایسی نادانی بھری باتیں سو چنے کے بجائے عاجِزی بھرا مَدَنی ذِہن بنایئے،اپنے آپ کو سراپا خطا تصوُّر کرتے ہوئے ہر حال میں خدائے ذُوالجلال عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کیجئے کہ میں تو سخت ترین مجرِم ہونے کے سبب شدید عذاب کا حقدار ہوں ، مجھ پر آئی ہوئی مصیبت اگر میرے گناھوں کی
Flag Counter