جب رات ہوئی تو اُس نے اُس زخم کی تکلیف پرصَبر نہ کیا اور خود کُشی کرلی ۔چُنانچِہ ہادیٔ راہِ نَجات، سر ورِ کائنا ت، شاہِ موجودا ت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اس بات کی خبر دی گئی تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا :اللہُ اکبر ! ''میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا بندہ اور اُس کا رسول ہوںـ''۔ پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرتِ بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم فرمایا تو حضرتِ بِلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں میں اِعلان فرمادیا کہ ''جنّت میں صِرف مسلما ن داخِل ہوگا اوربے شک اللہ تعالیٰ اِس دین کی تائید کسی فاجِر آدمی سے (بھی ) کروا دیتا ہے''۔