Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
27 - 80
خواب میں بھی ایسا اندھیرا کبھی دیکھا نہ تھا		جیسا اندھیرا ہماری قبر میں سرکار ہے

یارسولَ اللہ آ کر قبر روشن کیجئے			ذات بے شک آپ کی تو مَنبعِ انوار ہے
جنّت تکلیفوں میں ڈھانپی ہوئی ہے
     اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مصیبت زدوں کی قبریں روشن ہوں گی اور جنَّت میں مَسکَن بھی ملیگا ۔ جنّت کے طلبگارو! اِس حدیثِ پاک کو سینے میں اُتار لیجئے جس میں سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار، شَہَنشاہِ اَبرارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلّم نے ارشادفرمایاہے: جہنَّم شَہوتوں سے ڈھانپی ہوئی ہے اور جنّت تکلیفوں سے ڈھانپی ہوئی ہے۔
(صَحِیحُ البُخارِیّ ج ۴ ص ۲۴۳حدیث ۶۴۸۷دارالکتب العلمیۃ بیروت )
    مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ  مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اس حدیث پاک کے الفاظ '' جہنَّم شہوتوں سے ڈھانپی ہوئی'' کے تحت فرماتے ہیں : دوزخ خود خطرناک ہے مگر اس کے راستہ میں بَہُت سے بناوٹی پھول و باغات ہیں ، دنیا کے گناہ، بدکاریاں جو بظاہر بڑی خوشنما ہیں، یہ دوزخ کا راستہ ہی تو ہیں۔اور
Flag Counter