| خود کُشی کا علاج |
مال و دولت کی مجھ کو توکثرت نہ دے تاج و تختِ شہی اور حکومت نہ دے مجھ کو دنیا میں بے شک تُو شہر ت نہ دے تجھ سے عطّاؔر تیرا طلبگار ہے
روشن قبریں
منقول ہے کہ کسی بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حضرتِ سیِّدُناحسن بن ذکوان علیہ رحمۃالرحمن کو ان کی وَفات کے ایک سال بعد خواب میں دیکھا تو اِستِفسار کیا:کونسی قَبریں زِیادہ روشن ہیں ؟فرمایا:'' دُنیا میں مصیبتیں اُٹھانے والو ں کی ۔''
(تَنبِیہُ المُغتَرِّین ص۱۶۶ دار المعرفۃ بیروت)
کیا کروں لے کے خوشیوں کے سامان کو بس تِرے غم میں روتا رہوں زار زار
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!وہ گُھپ اندھیری قَبْر جسے دنیا کا کوئی برقی بلب روشن نہیں کر سکتا اِن شاءَ االلہ عَزَّو َجَلّ َوہ میٹھے میٹھے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نور کے صدقے پریشان حالوں کیلئے نور نور ہوکر جگمگا اُٹھے گی۔