Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
22 - 80
 ایک تو وُہی مصیبت باقی رَہتی ہے اوردوسری (۲)مصیبت (صَبْرکرنے پر ملنے والے ) اَجْر کا ضائِع ہوجانا ہے اور یہ (اجر ضائِع ہونے والی دوسری مصیبت ) پہلی (مصیبت ) سے بڑھ کر ہے۔
(تنبیہ الغافلین ص ۱۴۳، پشاور)
    یعنی پہلے پہل مصیبت کا نقصان صِرف دُنیوی ہی تھا مگر صَبْر کی صور ت میں ہاتھ آنے والے عظیمُ الشّان اَجر کا بے صبری کے باعِث ضائِع ہوجا نا اُس سے بھی بڑی مصیبت ہے کہ اِس میں آخِرت کا بَہُت بڑا نقصان ہے ۔
رونا مصیبت کا تُو مت رو، اٰلِ نبی کے دیوانے

کرب و بلا والے شہزادوں ،پر بھی تُو نے دھیان کیا؟
تین سو دَرَجات کی بُلندی
     حدیثِ مبارَک میں ہے،'' جس نے مصیبت پر صَبْر کیا یہاں تک کہ اس (مصیبت ) کو اچّھے صَبْر کے ساتھ لوٹا دیاا للہ تبا رَکَ وَتعالیٰ اس کے لئے تین سو دَرَ جات لکھے گا ،ہر ایک دَرَجہ کے مابَین(یعنی درمیان) زمین وآسمان کا
Flag Counter