Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
19 - 80
ہوں صبرو رِضا کا پیکر بن کر مردانہ وار حالات کا مقابلہ کرے۔ یا د رکھیئے ! حدیث ِ پاک میں ہے :
" اَلدُّنْیَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّۃُ الْکَافِر" ''
دنیا مؤمِن کیلئے قید خانہ اور کافِر کیلئے جنّت ہے۔ ' '
(صَحِیح مُسلِم ص۱۵۸۲حدیث ۲۹۵۶دار ابن حزم بیروت)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ظاہِر ہے قید خانے میں تکلیفیں ہی تکلیفیں ہو تی ہیں ۔ حضر ت مولیٰنا جلالُ الدّین رومی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیںـ ؎ـ
ہَسْت دنیا جنّت آں کُفّاررا			اَہلِ ظُلم و فِسق آں اَشراررا

بَہرِ مومِن ہَست زِنداں ایں مقام		نَیست زِنداں جائے عَیش واِحتِشام
    (یعنی کافِروں ،ظالموں، فاسِقوں اورشریروں کیلئے یہ دنیا جنّت ہے جبکہ ایمان والوں کیلئے یہ دنیا جیل خانہ ہے، جیل خانہ عیش وراحت کا مقام نہیں)
االلہ عَزَّوَجَلَّ آزماتا ہے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ تبارَک وَتعالیٰ مسلمانوں کو امتحانات میں مُبتَلا فرما کر ان کے سَیِّئآت (یعنی گناھوں) کو مٹا تا اور دَرَجات کو بڑھاتا
Flag Counter