Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
18 - 80
اگر کوئی گنہگار مسلمان دوزخ میں گیا بھی تو کچھ عر صہ سزا پانے کے بعد بِالآخِر دوزخ سے نکال کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے داخلِ جنَّت کردیا جائے گا)
(شرح مسلم لِلنَّوَ وِی ج ۱ ص ۱۲۵ )
سیکنڈ کے کروڑویں حصّے کا عذاب
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ کوئی یہ نہ کہہ دے کہ چلو بِالآخِر چھٹکارا تو مل ہی جائے گا کچھ عرصہ کا عذاب برداشت کر لیں گے۔ ایسا کہنا کفر ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے دیا جانے والا عذاب اِس قدر شدید ہوتا ہے کہ اُس کو کچھ عرصہ تو کیاخدا کی قسم ! ایک سیکنڈ کے کروڑویں حصّے کیلئے بھی کوئی برداشت نہیں کرسکتا ۔
مؤمِن کا قید خانہ
    یقیناخودکُشی جُرمِ شدید اور اس پرعذابِ مَدید ہے اگر خدانخواستہ کسی کو خودکُشی کرنے کے وَسوَسے آئیں تو اس کو چاہئے کہ بیان کردہ وعیدات سے عبرت حاصل کرے اور شیطان کے وار کو ناکام بنائے۔ اگر چِہ کیسی ہی پریشانیاں
Flag Counter