اِس حدیثِ مبارَک میں خود کُشی کرنے والے کے بارے میں یہ بیا ن ہے کہ ''ہمیشہ عذاب پاتا رہے گا۔'' اِس کی شَرح کرتے ہوئے شارِحِ صحیح مسلم حضرتِ سیِّدُنا مُحیُ الدّین یَحْیٰی بن شَرَف نَوَوِی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے کچھ اقوال ذِکر فر مائے ہیں :(۱ )جس شخص نے خودکُشی کافِعل حلال سمجھ کر کیا حا لانکہ اس کو خود کُشی کے حرام ہونے کا علم تھا تو وہ کافر ہوجائے گا اورہمیشہ ہمیشہ کیلئے عذاب پاتا رہے گا(کیو نکہ قاعِدہ ہے کہ جس نے کسی حرام کو حلال یا حلال کو حرام مان لیا تو وہ کافِر ہو جائے گا ، یہ اِس صورت میں ہے کہ وہ حرام لِذاتِہٖ ہو اور اس کی حرمت دلیلِ قَطعی سے ثابِت ہواور وہ ضَروریات دین کی حد تک ہو ۔