حضرتِ سیِّدُناابوہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے پیا ر ے رسول، رسولِ مقبول، سیِّدہ آمِنہ کے گلشن کے مَہکتے پھول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا فرمانِ عبرت نشان ہے:'' جو پہاڑ سے گِر کر خودکشی کریگا وہ نارِ دوزخ میں ہمیشہ گرِ تا رہے گااور جو شخص زَہر کھاکر خودکُشی کریگا وہ نارِ دوزخ میں ہمیشہ زَہر کھاتا رہے گا۔جس نے لوہے کے ہتھیار سے خود کُشی کی تو دوزخ کی آگ میں وہ ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ اس سے اپنے آپ کو ہمیشہ زخمی کرتا رہے گا ''۔