Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
11 - 80
کی اس طرح کی پانچ خبریں آپکے گوش گُزار کرتا ہوں:(۱) روزنامہ جانباز کراچی (جُمعرات5 اگست 2004؁)ماں نے بیٹے کو دولھا بنایا،بارات رخصت کی ، باراتیوں نے بہت کہا ساتھ چلومگر نہیں گئیں اور بعد میں گھر کے تمام تالوں پر چابیاں لگا کر زیور اور رقم وغیرہ کسی کے حوالے کر کے نَہَر میں چھلانگ لگا دی اور دو دن بعد لاش ملی (۲) ''روزنامہ جُرأت''   ( 10اگست 2004؁)کی خبر یہ ہے کہ 6 ماہ قبل شادی ہو ئی تھی ، نَوبِیاہتا دلہن روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، بیوی کا فِراق برداشت نہ کرنے کی بِنا پر دولہا نے خود کو گولی مارلی(۳)''روزنامہ انتخاب '' (28 اگست 2004؁) کی خبر یہ ہے کہ ایک باپ نے اپنی ایک بیٹی ، دو بیٹوں، اور ان بچوں کی امّی کو قتل کرنے کے بعد خود کُشی کر کے اپنی زندَگی کا خاتِمہ کر دیا۔ ''روزنامہ نوائے وقت'' کراچی( 5اگست2004؁)کی دو خبریں ہیں، (۴) ڈِگری (سندھ) میں شادی نہ کرانے پر نوجوان پھانسی چڑھ گیا(۵)باپ نے غصّے میں طمانچہ مارا تو 14 سالہ لڑکے نے خو د کو باتھ روم میں بند کر کے آگ لگا دی ۔ چند ماہ قبل اِسی علاقے میں ایک اور لڑکے نے بُلند عمارت سے کُود کر خودکُشی کر لی تھی۔