Brailvi Books

خوفناک جادو گر
9 - 26
فرمانِ مصطَفےٰ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا اورایک قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
 عذاب کے فِرِشتے آپہنچے جس پر میں پریشان ہوگیا۔ اتنے میں میرے مُرشِدِ ِگرامی حضرتِ سیِّدُنا خواجہ عثمان ہَروَنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الغنی تشریف لائے اور فِرِشتوں سے اس کی سِفارش کرتے ہوئے فرمایا: اے فِرِشتو! یہ بندہ میرے مُرید مُعین الدّین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مُرید ہے، اس کو چھوڑ دو۔ فِرِشتے کہنے لگے: ''یہ بَہُت ہی گنہگار شخص تھا۔'' ابھی یہ گفتگو ہو ہی رہی تھی کہ غیب سے آواز آئی: ''اے فِرِشتو! ہم نے عثمان ہَروَنی کے صدقے مُعینُ الدّین چشتی کے مُرید کو بَخْش دیا۔'' (معینُ الاَرواح)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حِکایت سے درس ملا کہ کسی پیرِ کامل کا مُرید بن جانا چاہیئے کہ اُس کی برکت سے عذابِ قبر دُور ہونے کی امّید ہے۔
(5)مجذ وب کا جُوٹھا
    حضرتِ سیِّدُنا خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی عمر شریف جب پندرہ
Flag Counter