حضرتِ سیِّدُنا خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے ایک مُرید کے جنازے میں تشریف لے گئے، نَمازِ جنازہ پڑھا کر اپنے دستِ مبارَک سے قَبْر میں اُتارا۔ حضرتِ سیِّدُنا بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: تدفین کے بعد تقریباً سارے لوگ چلے گئے، مگرحُضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اُس کی قَبْر کے پاس تشریف فرما رہے۔ اچانک آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک دم غمگین ہوگئے۔ کچھ دیر کے بعد آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی زَبان پر
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
جاری ہوا اور آپ مطمئن ہوگئے۔ میرے اِستِفسار پر فرمایا: میرے اِس مُرید پر