حُضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے چند مُریدین ایک بار اجمیر شریف کے مشہور تالاب اَنا ساگر پر غسل کرنے گئے۔کافروں نے دیکھ کر شور مچا دیا کہ یہ مسلمان ہمارے تالاب کو'' ناپاک'' کررہے ہیں۔ چُنانچِہ وہ حضرات لَوٹ گئے اور جاکر سارا ماجرا خواجہ صاحِب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں عرض کیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک چھاگل ( پانی رکھنے کا مٹی کا برتن) دے کر خادِم کو حکم دیا کہ اس کو تالاب سے بھر کر لے آؤ۔ خادِم نے جاکر جُوں ہی چھاگل کوپانی میں ڈالا، سارے کا سارا تالاب اُس چھاگل میں آگیا!لوگ پانی نہ ملنے پر بے قرار ہوگئے اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمتِ سراپا کرامت میں حاضِر ہو کر فریاد کرنے لگے۔چُنانچِہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خادِم کو حکم دیا کہ جاؤ اور چھاگل کا پانی واپَس تالاب میں اُنڈَیل دو۔ خادِم نے حکم کی تعمیل کی اور اَنا ساگر پھر پانی سے لبریز ہوگیا!(خواجہ خواجگان)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر