Brailvi Books

خوفناک جادو گر
6 - 26
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
کہ آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں کیونکہ یہ جگہ راجہ کے اونٹوں کے بیٹھنے کی ہے ۔ خواجہ صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: ''اچھا ہم لوگ جاتے ہیں تمہارے اونٹ ہی یہاں بیٹھیں۔'' چُنانچِہ اُونٹوں کو وہا ں بٹھادیا گیا۔ صبح ساربان آئے اور اُونٹوں کو اُٹھانا چاہا، لیکن باوُجُود ہر طرح کی کوشش کے اُونٹ نہ اُٹھے۔ ساربان نے ڈرتے جھجکتے حضرتِ سیِّدُ نا خواجہ صاحِب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمتِ سرا پا کرامت میں حاضِر ہوکر اَپنی گستاخی کی مُعافی مانگی۔ ہند کے بےتاج بادشاہ حضرتِ سیِّدُنا غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: ''جاؤ خدا عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے تمہارے اُونٹ کھڑے ہوگئے۔'' جب ساربان واپس ہوئے تو واقعی سب اُونٹ کھڑے ہوچکے تھے! (خواجہئ خواجگان)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
         ٰاٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
خواجہ ہند وہ دربار ہے اعلیٰ تیرا 

کبھی محروم نہیں مانگنے والا تیرا
Flag Counter