خوفناک جادو گر |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
پڑنے لگیں! ہرضَرب میں وہ نیچے اتر رہا تھا، یہاں تک کہ عاجز ہوکر اُترا اور سرکارِ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے قدموں پر گر پڑا اور سچے دل سے توبہ کی ا ور مسلمان ہوگیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ان کاا سلامی نام عبدا للہ رکھا ۔
(خزینۃ الاصفیاء ج1ص262)
اور وہ خواجہ صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نظر فیض اثر سے ولایت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوکر عبد اللہ بیابانی نام سے مشہور ہوگئے۔ (آفتابِ اجمیر)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(2)اُونٹ بیٹھے رہ گئے
سیِّدُنا خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جب مدینۃُ الھند اجمیر شریف تشریف لائے تو اَوّلاً ایک پِیپل کے درخت کے نیچے تشریف فرما ہوئے۔ یہ جگہ وہاں کے کافِر راجہ پرتھوی راج چوہان کے اونٹوں کے لئے مخصوص تھی۔ راجہ کے کارِندوں نے آکر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پر رُعب جھاڑا ا ور بے اَدَبی کے ساتھ کہا